ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی سی آئی سی آئی معاملہ: چندا کوچر، دیپک کوچر کے خلاف ، ایف آئی پر دستخط کرنے والے سی بی آئی افسر کا ٹرانسفر، ارون جیٹلی نے بنایاتھانشانہ 

آئی سی آئی سی آئی معاملہ: چندا کوچر، دیپک کوچر کے خلاف ، ایف آئی پر دستخط کرنے والے سی بی آئی افسر کا ٹرانسفر، ارون جیٹلی نے بنایاتھانشانہ 

Sun, 27 Jan 2019 23:59:53    S.O. News Service

نئی دہلی،27 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی سی آئی سی آئی بینک قرض کیس میں سی بی آئی کی بینکنگ اینڈ سیکورٹیز فراڈ سیل کے ایس پی سدھانشو دھر مشرا کو رانچی ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔سدھانشو دھر مشرا کا ٹرانسفر جھارکھنڈ کے دارالحکومت واقع سی بی آئی کی اقتصادی کرائم برانچ میں کیا گیا ہے۔سدھانشو مشرا نے آئی سی آئی سی آئی ۔ویڈیوکان معاملے میں 22 جنوری کو چندا کوچر ،ان کے شوہر دیپک کوچر، وی این دھوت اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر پر دستخط کیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ اسی کے بعد 24 جنوری کو سی بی آئی کی ٹیم نے مہاراشٹر کے چار ٹھکانوں پر چھاپے مارا تھا۔اتنا ہی نہیں اس کارروائی کے بعد ارون جیٹلی نے سی بی آئی کو نشانے پر لیا تھا اور اسے بغیر نتائج کی کارروائی قرار دی تھی۔ بتا دیں کہ آئی سی آئی سی آئی کی سابق سربراہ چندا کوچر کی مدت کے دوران بینک کی طرف سے ویڈیوکان گروپ کو1,875 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دینے میں مبینہ بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے سلسلے میں یہ معاملہ درج کیا ہے۔بتا دیں کہ چندا کوچر کے شوہر کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری پر مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے سی بی آئی کو نشانے پر لیا تھا اور مشورہ دیا تھا کہ مہابھارت کے ارجن کی طرح ٹارگیٹ پر نظر رکھیں۔ سدھانشو مشرا کی جگہ کولکاتہ میں سی بی آئی کی اقتصادی کرائم برانچ کے ایس پی بسوجیت داس کا ٹرانسفر دہلی میں کیا گیا ہے۔
 


Share: